Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

چین نے لداخ میں بھارت کو کن خوفناک مائیکرو ویو انرجی ہتھیاروں سے شکست دی؟

ڈائریکٹڈ انرجی ہتھیاروں میں لیزر بیم یا مائیکرو ویو بیم سے حرارتی انرجی چھوڑی جاتی ہے۔ جس کی گرمی کی شدت سے انسانی جسم مفلوج اور جنگی الیکٹرانک آلات تک ہیٹ اپ ہو کر کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں

چین کی رینمن یونیورسٹی کے انٹرنشنل ریلیشن کے وائس ڈین جن کینانگ نے ٹی وی پروگرام میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے ۔ ان کے مطابق چین کی فوج نے لداخ میں ہندوستانی فوجیوں کو لیزر گائیڈڈ ڈائریکٹڈ انرجی مائکروویو ہتھیاروں کے استعمال سے بے بس کر کے شکست دی تھی۔ 

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی فوج نے لداخ میں بلند پہاڑی چوٹیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لیزر گائیڈڈ مائکروویو کے ڈائیرکٹڈ انرجی ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ جس نے بھارتی فوجیوں کو شدید تکالیف سے نڈھال کر کے اپنی مورچہ بندیوں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ اور چینی فوج ان اہم پہاڑی چوٹیوں پر قابض ہوگئی۔  ان نئے ہتھیاروں کے غیر متوقع حملوں کا بے بس بھارتی فوج کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ چینی فوج نے اپنی نیچے سے مائکروویو انرجی کی لہروں سے ان پہاڑی چوٹیوں کو نشانہ بنایا جہاں ہندوستانی فوجی قابض تھے ۔ اور لیزر مائیکرو ویو بیم نے ان مقامات اور ماحول کو تندور جیسا شدید گرما کر بھارتی فوجیوں کو پہاڑی چوٹیاں چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔

لیزر ہتھیار ایک قسم کے گائیڈڈ انرجی ہتھیار ہیں ۔ یہ لیزر یا مائکروویو کی شکل میں انتہائی حرارت کی توانائی بن کر اہداف کو نشانہ بنانا ہے۔ ڈائریکٹڈ انرجی ہتھیاروں کا عملی اصول یہ ہے کہ چھوٹی لیزر بیم یا مائکروویو بیموں میں حرارتی انرجی دشمن تک پہنچائی جاتی ہے۔ جس سے انسانی جسم مفلوج اور جنگی الیکٹرانک آلات تک ہیٹ اپ ہو کر کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

اس وقت چین کے بڑے جنگی جہازوں پر ایسے لیزر اور مائکروویو ہتھیار نصب ہیں ۔ چین کے ٹائپ 055 بحری جہاز ایسے اینٹی میزائل سسٹم سے لیس ہیں ۔ جو مائیکرو ویو ہتھیاروں کو توپوں اور ائر ڈیفنس میزائلوں سے جوڑ کر ایک مربوط میزائل سسٹم بناتا ہے

اطلاعات ہیں کہ کئی چینی ذرائع ابلاغ نے بھارتی فوج کو خوف زدہ اور پسپائی پر مجبور کرنے کیلئے ان لیزر اور مائیکروویو ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاع دی تھی۔ انہیں کہا گیا تھا کہ بھارت کیخلاف ایسے ہتھیاروں کا استعمال پہلی بار ہوسکتا تھا۔ لیکن بھارتی فوج ان اطلاعات کو انہیں خوف زدہ کرنے کیلئے پھیلائی افواہیں اور ڈس انفارمیشن چال ہی سمجھتی رہی۔ چین میں لیزر گائیڈڈ مائکروویو اور ڈائریکٹڈ انرجی ہتھیاروں کی تیاری میں تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے۔ ایسے ہتھیاروں کی متعدد اقسام چینی بحریہ کے جہازوں پر تعینات ہیں اور مستقبل قریب میں ڈرون طیاروں پر نصب کی جائیں گی۔

بھارتی میڈٰیا اور اس دعوے کو جھوٹ اور بھارتی فوج کو ہراساں کرنے کی چال قرار دینے والے بھارتی مبصرین مائکروویو ہتھیاروں کے استعمال کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔ چین کا بھارتی فوج کو مفلوج کرنے کیلئے ایسے ہتھیاروں کا استعمال جدید جنگی تاریخ کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ماضی میں ایسے ہتھیاروں کے استعمال کے متعدد واقعات موجود ہیں۔ چین اور کیوبا میں تعینات امریکی سفارت کاروں کو 2016 میں شدید سر درد ، چکر آنا ، یادداشت میں کمی اور دیگر خطرناک علامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ امریکی ماہرین کے مطابق یہ اہلکار چینی افواج کے لیزر ہتھیاروں کا نشانہ بنے تھے۔

[the_ad id=”2155″]

ایک حالیہ رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ سی آئی اے کی تحقیقات کے مطابق روس نے دنیا بھر میں امریکی جاسوسوں اور سفارت کاروں اور یہاں تک کہ امریکی سرزمین پر بھی ٹاپ سیکریٹ ایجنسیوں کیخلاف لیزر ہتھیار استعمال کیے ہیں۔

امریکہ نے 1970 کی دہائی کے اوائل میں ماسکو میں امریکی سفارتخانے میں خفیہ مائکروویو ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔ جنہوں نے دیواروں پر سننے والے کیڑے نما الیکٹرونکس چپکانے میں مدد کی۔ اور امریکی ایجنسیوں کو روسی مواصلاتی نیٹ ورک کی معلومات حاصل ہوئیں ۔ امریکہ نے فوجی اڈوں کو ڈرون حملوں سے بچانے کیلئے بھی لیزر گائڈڈ مائیکروویو ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

امریکی فرم ریتھیون کا تیار کردہ ہیلز بھی ایک مائکروویو لیزر ہتھیارہے جو پولارس ایم آر زیڈ آر گاڑی پر نصب ہے۔ اسی کمپنی کا ایک اور لیزر ہتھیار فاسر ہے ۔ یہ مائکروویو ریڈار ٹرانسمیٹر کی طرح ہے۔ جبکہ تیسرا ہتھیار تھور، امریکی فضائیہ کی ریسرچ لیب کا تیارکردہ ہے ۔ اسے انٹی سوارم برقناطیسی ہتھیار کے طور پر کام کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

۔

پاکستان کے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میرا یہ مضمون پڑھیں

پاکستان کے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار حتف اور نصر بھارتی جارحیت کیلئے سڈن ڈیتھ

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply