Friday, March 24, 2023

پاکستان کے لیزر گائیڈڈ ہتھیاروں سے لیس زمینی ڈرون ۔ روبوٹکس ٹینک

ان بغیر اپریٹر کے ریموٹ کنٹرولڈ جنگی روبوٹکس کو ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ پھیکنے والے لانچروں ، اے کے ۔ 47 رائفلوں ، مشین گنوں اور ملٹی بیرل ہیوی مشین گن جیسے ہتھیاروں سے لیس کیا جا سکتا ہے

ماڈرن جنگی حکمت عملی میں نئی ٹیکنالوجی اور نیو جنریشن الیکٹرانکس والے جدید سے جدید تر اسلحہ اور ہتھیاروں نے روائتی اسلحہ سازی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گذشتہ برس پاک فوج نے بھارتی سرحد پر زمینی ڈرون یعنی بغیر آپریٹر روبوٹکس آرمڈ گاڑیاں تعینات کیں ۔ تو دنیا کو خبر ہوئی کہ پاکستان بغیر آپریٹر کے ریموٹ کنٹرولڈ آرمڈ وہیکل بنا چکا ہے۔ روبوٹکس ٹینک یا روبوٹ بکتر بند گاڑی کہلانے والی یہ آرمڈ وہیکل دراصل بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کی طرح بغیر اپریٹر کے زمینی ڈرون ہیں

جس طرح فضائی جاسوسی ، فضائی فوٹو گرافی یا زمینی تنصیبات پر اٹیک کیلئے لیزر گائیڈڈ بموں اور میزائلوں سے لیس بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے ، ماڈرن وار گیم کا ایک اہم جدید جنگی ہتھیار بن چکے ہیں۔ بالکل اسی طرح  سرحد یا سرحد کے پار جاسوسی مشن اور دشمن تنصیبات پر حملوں کیلئے بغیر اپریٹر کے ریموٹ کنٹرولڈ جنگی روبوٹکس کو ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ پھینکنے والے لانچروں ، کلاشنکوف رائفلوں ، مشین گنوں اور ملٹی بیرل ہیوی مشین گن جیسے ہتھیاروں سے لیس کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے تیار کردہ ہتھیاروں کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں

پی کے ۔ 15، جے ایف ۔ 17 اور الخالد سے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر پراجیکٹ عزم تک

پاکستان میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹرانسمیشن کارپوریشن، ہری پور کے تیارکردہ روبوٹکس ٹینک پر آر پی جی 26  ٹائپ کے خود کار راکٹ لانچر اور 7.62 ایم ایم کی جنرل ڈیوٹی گن کے ساتھ ہیوی مشین گن نصب کی گئی ہے۔ جبکہ اس روبوٹکس ٹینک پر  لیزر گائیڈڈ بکتر شکن میزائیل اور دیگر انٹی ٹینک ہتھیار بھی نصب کئے جا سکتے ہیں۔ یہ روبوٹک ٹینک 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک دوڑ سکتا ہے۔ جبکہ لائن آف ویژن ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے کمانڈ پوائینٹ سے 16 کلومیٹر کی حد تک جا سکتا ہے۔

[the_ad id=”2155″]

یہ زمینی ڈرون یا روبوٹکس ٹینکس ناہموار ، دلدلی اور پانیوں کے راستوں پر چاروں اطراف میں حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے تنصیباتی جاسوسی ، انٹیلی جنس ریکارڈنگ ، دشمن کے مورچوں اور ملٹری وہیکلز کی نقل و حمل کی مانیٹرنگ ، لوکیشن انفارمیشن ، دشمن کے مورچوں پر اٹیک اور دفاعی تنصیبات کی تباہی ، آرمی فائر پاور کی اپ فرنٹ  مدد ، بارڈر گشت اور فیلڈ پروٹیکشن مشن کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ روبوٹکس ٹینک  آپٹیکل لیزر فائینڈر، گائیڈڈ ٹیکنالوجی ، جدید الیکٹرانکس اور ریڈیو سگنلز کی مدد سے چلنے والے لوکیٹرس سسٹم سے لیس ہے۔ ان روبوٹکس بکتر بند گاڑیوں میں رات کے اندھیرے میں ہدف پر درست نشانے پر تباہ کن حملہ کرنے کی اہلیت بھی ہے۔

Robotic Armed Vehicle 2021

دوسرے لفظوں میں بغیر انسان کے جنگی رول پلے کرنے والا یہ زمینی روبوٹ ایک ایسا عالمگیر پلیٹ  فارم ہے، جو مختلف نوعیت کے دفاعی ٹاسک اور دشمن کی پوزیشنوں پر حملوں کیلئے آٹومیٹک گن ، ہیوی مشین گن، خود کار ہنڈ گرینیڈ اینڈ راکٹ لانچرز اور انٹی ٹینک منی میزائیل جیسے کئی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے۔

  ماڈرن جنگی حکمت عملی میں ڈرون دنیا ایک کامیاب جنگی پلیٹ فارم بن کر ابھرے ہیں۔ انسانی جانوں کو خطرناک جنگی مہمات سے دور رکھتے ہوئے اٹیک اور دیگر مقاصد حاصل کرنے کیلئے ایک لو کاسٹ ٹیکنالوجی ہے۔ امریکہ، روس اور چین کے علاوہ ، ترکی اور پاکستان جیسی ملٹری پاورز میں روبوٹکس ٹینک سازی کے شعبے میں ترقی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔ روبوٹکس ٹینک اور روبوٹ آرمڈ وہیکلز سپر پاورز کی جنگی مشقوں کا باقاعدہ حصہ ہیں۔

عالمی دفاعی مبصرین کے مطابق مستقبل میں بغیر پائیلٹ اور آپریٹر کے چلنے والے فضائی ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ زمینی روبوٹکس ٹینکس کے جدید تر ماڈل اپنی جنگی صلاحیتوں اور کارکردگی کے حوالے سے دنیا کیلئے حیران کن ہوں گے۔

تحریر : فاروق رشید بٹ

پاکستان کے ٹیکٹیکل ہتھیاروں کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں

پاکستان کے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار حتف اور نصر بھارتی جارحیت کیلئے سڈن ڈیتھ

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

DEFENCE BLOG

OUR GULF ASIA NEWS SITE

GULF ASIA NEWS

Leave a Reply