Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاک آرمی ، فضائیہ اور نیوی کیلئے جدید ایم آئی ۔ 35 ملٹی رول اٹیک ہیلی کاپٹر

جدید سیلف ڈیفنس اور کمبیٹ کی تباہ کن صلاحیتوں کا حامل یہ جنگی ہیلی کاپٹر دن اور رات کے اندھیرے میں خراب موسم اور ہر درجہ حرارت میں پہاڑی علاقوں ، زمینی اور سمندری سطح پر یکساں اپریشنل صلاحیتیں رکھتا ہے۔

جدید سیلف ڈیفنس اور کمبیٹ کی تباہ کن صلاحیتوں کا حامل یہ جنگی ہیلی کاپٹر دن اور رات کے اندھیرے میں خراب موسم اور ہر درجہ حرارت میں پہاڑی علاقوں ، زمینی اور سمندری سطح پر یکساں اپریشنل صلاحیتیں رکھتا ہے۔

مل ماسکو ہیلی کاپٹر پلانٹ روس کا تیار کردہ ایم آئی ۔ 35 ایم ملٹی رول اٹیک ہیلی کاپٹر دراصل ایم آئی 24 وی کا جدید اور اپ گریڈڈ ایکسپورٹ ورژن ہے۔
 
ایم آئی 35 دن کی روشنی اور رات کے اندھیرے میں یکساں کارکردگی کا حامل ہے ۔ خراب موسم اور ہر آب و ہوا میں لیزر گائیڈڈ اور نان گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے۔ جدید سیلف ڈیفنس سسٹم کے ساتھ کمبیٹ کی تباہ کن صلاحیتوں کا حامل یہ جنگی ہیلی کاپٹر دن میں 10 سے 25 میٹرز اور رات 50 میٹر کی اونچائی پر پہاڑی ، زمینی یا سمندری سطح پر یکساں اپریشنل قابلیت رکھتا ہے۔
 

ایم آئی 35 ایم جدید ترین نیویگیشن اور ایویئنکس سوٹس سے لیس ہے جس میں ملٹی فنکشن کلر ڈسپلے ، ٹارگٹ سائٹس سسٹم ، تھرمل امیجر ، ریڈیو ٹرانسمیشنز، ٹی وی چینلز ، لیزر رینج فائنڈر اور لوکیشن فائنڈر شامل ہیں۔

 
ایم آئی ۔ 35 ایم کی بڑی خاصیت مضبوط ترین باڈی سٹرکچر ہے۔ یہ جدید کلیموف وی کے 2500 ٹربوشافٹ انجن ، مظبوط فائبر گلاس کے مین روٹر بلیڈ ، ایلسٹرومیٹرک جوڑ والے روٹر ہیڈ کے ساتھ ایک نیو سویش پلیٹ اور ایکس ٹائپ کے ٹیل روٹر سے لیس ہے۔ اس کے فیوزلیج نے سٹب ونگز اور فکسڈ لینڈنگ گیئر کو مذید پاورفل بنا دیا ہے۔
۔
[the_ad id=”2155″]
ایم آئی ۔ 35 ایم ہر موسم اور درجہ حرارت میں پہاڑی علاقوں میں بھی پرواز اور کمبیٹ صلاحیتوں کا حامل ہے ۔ اس کا ڈیزائن کم شور اور زیادہ جنگی قابلیت کی لچک کو یقینی بناتا ہے۔ اسے جنگی مقاصد کے علاوہ ریسکیو اپریشن ، میڈیکل سروسز اور کارگو ڈیوٹی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
.

ٹرانسپورٹ کیبن میں جنگی ساز و سامان کے ساتھ 8 چھاتہ بردار لے جا سکتا ہے ۔ 1500 کلوگرام تک کا فوجی یا دیگر لوڈ کیری کرتا ہے۔ جبکہ ایک اضافی بیرونی سلنگ سسٹم سے وزن برداری کی گنجائش 2،400 کلوگرام تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

خصوصیات اور کارکردگی

زیادہ سے زیادہ رفتار : 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ،
کروز کی رفتار : 240 کلومیٹر فی گھنٹہ
عمومی ٹیک آف وزن : 10900 کلوگرام
زیادہ سے زیادہ وزن : 11500 کلوگرام
فیری کنفیگریشن وزن : 12000 کلوگرام
ویپن پے لوڈ : 2400 کلوگرام
خالی وزن : 8354 کلوگرام
ہوورین پرواز کی بلندی : 3150 میٹرز
آپریشنل پرواز کی بلندی : 5400 میٹرز
معمول کی رینج : 550 کلومیٹرز تک
فیری رینج : 1000 کلومیٹرز تک
انجن : 2200 ہارس پاورز کے دو انجن
فضائی عملہ : 2 پیکس
۔
[the_ad id=”2155″]

بنیادی ہتھیار

این پی پی یو ۔ 23 کا بلٹ ان متحرک گن سسٹم جس میں 23 ایم ایم گن ، 450 کارتوس کے ساتھ ہے ۔
23 ایم ایم کا گن پوڈ جس میں ڈبل ٹیوب یعنی 23 ایم ایم کی دو گنیں ،250 کارتوس کے ساتھ نصب ہیں۔
ایس ۔ 8 ٹائپ کا 80 ایم ایم کا نان گائیڈڈ میزائل سسٹم 80 میزائیل لوڈز کے ساتھ نصب ہے۔
ایس 13 ٹائپ کا 122 ایم ایم نان گائیڈڈ میزائیل سسٹم 10 میزائل لوڈز کے ساتھ
اٹاکا اور شٹرم برانڈ 130 ایم ایم کے گائیڈڈ میزائل 8 میزائیل لوڈز کے ساتھ

اضافی سسٹم خصوصیات

کے این ای آئی کا پائلٹنگ ، نیویگیشن اور الیکٹرانک سگنل سسٹم
 کے 9 ۔ 113 کا گائیڈڈ میزائل سوٹ سسٹم
او پی ایس ۔ 24 کے آبزرویشن ویژن سسٹم کے ساتھ جس میں پی آر وی کے 24 کا سائٹ سسٹم اور ابزرویشن کمپلیکس شامل ہے
کے ایس ایس ۔ 28 این کا کمیونیکیشن سسٹم
او وی این کا نائٹ وژن بصارتی سسٹم
اندرونی اور بیرونی لائٹس کا اندھیرے میں دیکھنے والے آلات اور کنٹرول کمیونیکیشن سے کمپیٹیبل سسٹم
۔
[the_ad id=”2155″]

خود دفاعی نظام

ریڈار وارننگ کا ریسیور
شاف اینڈ فلیئر ڈسپنسر
آئی آر جامنگ سسٹم
انجن ایگزاسٹ آئی آر سرپریسر سسٹم
فائرنگ اور چھوٹے ہتھیاروں سے حفاظت کیلئے کاپ پٹ اور حساس آلات کے گرد انتہائی مضبوط ٹیمپرڈ بکتر بند خول کا دفاعی نظام نصب کیا گیا ہے۔

 ایم آئی ۔ 35 ہیلی کاپٹر کی سب سے اہم افادیت یہ ہے کہ یہ اپنی آل ویدر ملٹی پرپز ملٹی رول قابلیت اور زمینی ، پہاڑی یا سمندری سطح پر یکساں اپریشنل خصوصیات کی بدولت افواج پاکستان کے تینوں شعبوں پاکستان آرمی ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے جنگی ٹاسکس ، پہاڑی علاقوں میں انٹی ٹیررسٹ ٹاسکس اور مختلف نوعیت کے اپریشنز کیلئے کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے

تحریر : فاروق رشید بٹ

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply