پاکستان نے 2750 کلومیٹر بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ اس تجربے کے دوران میزائل نے ساحل سے دور گہرے سمندوں میں بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق پاکستان نے اپنے میزائیل پروگرام کے تحت شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
گراؤنڈ ٹو گراؤنڈ حملہ کیلئے 2750 کلومیٹر رینج رکھنے والے شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کی جانچ کی گئی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق شاہین تھری نے بحیرہ عرب میں اپنے مقرر کردہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کے کروز میزائیل باابر کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں
پاکستان کے ایٹمی اسلحہ بردار زمینی ، بحری اور فضائی کروز میزائیل
خیال رہے کہ شاہین 3 کی 2750 کلومیٹرز کی دور مار رینج کی بدولت اب ہندوستان کے ممبئی سے کولکتہ تک تمام بڑے شہر اور مشرقی وسطیٰ میں شام اردن اور فلسطین کی دوری عبور کرنے کے بعد اسرائیل کے آخری ساحلی علاقوں تک پاکستانی میزائیل پروگرام کی رینج میں ہوں گے
پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلیٰ حکام نے تجربے کے مقام پر موجود تھے۔ جب کہ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے میزائل کے کامیاب تجربے پر پاکستان میزائیل پروگرام کے سائنسدانوں اور ڈیفنس ٹیک انجینیئرز کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کے ٹیکٹیکل ہتھیااروں کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں
پاکستان کے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار حتف اور نصر بھارتی جارحیت کیلئے سڈن ڈیتھ