عالمی میڈیا اینڈ پریس کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری تقریب کی فوجی پریڈ میں آبدو سے چلائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ترین بیلسٹک میزائل کی نمائش کی گئی ہے۔ عالمی دفاعی مبصرین اسے آبدوز سے داغے جانے والی دنیا کی سب سے طاقتور میزائیل ٹیکنالوجی قرار دے رہے ہیں
اس نمائش کے موقع پر شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر حکمراں کم جونگ نے بھی شرکت کی ہے۔ پریڈ میں سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل کے وہیکل کے نمودار ہونے پر پرجوش انداز میں خوشی کا اظلہار کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ کل شمالی کوریا کے حکومتی اجلاس میں وہ ملک کی معیشت کی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے جذباتی انداز میں رو پڑے تھے۔
انتہائی سخت مزاج انداز حکومت اور سخت گیر میڈیا پالیسی کیلئے مشہور کم جونگ کے زیر حکمرانی شمالی کوریا میں خبروں کی اشاعت کیلئے سرکاری میڈیا کی سخت اجارہ داری ہے۔
حکومتی پلیٹ فارم اور سرکاری میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر میں دکھائے جانے والے آبدوزی بیلسٹک میزائل پر پکوگوکسونگ -5 کے الفاظ نقش ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ نیا میزائیل گذشتہ سال نمائش کیلئے پیش کیے جانے والے میزاائیل پوکگوکسونگ 4 کی اپ گریڈیش یا نیا ورژن ہے۔
ترکی کے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں
امریکی ایف ۔ 35 کے مقابلے میں ترکی کا ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر ٹی ایف ۔ ایکس
کیلی فورنیا میں جیمز مارٹن سینٹر برائے نان پارولیفریشن اسٹڈیز کے ماہر مائیکل ڈیوٹس مین کے مطابق نمائش کیا گیا نیا میزائل یقینی طور پر دنیا کا سب سے بڑا اور طویل ترین آبدوزی میزائیل ہے۔
کارنیگی انڈوومنٹ برائے بین الاقوامی امن کے جوہری پالیسی پروگرام میں ایک سینئر فیلو اور دفاعی مبصر انکیت پانڈا کا کہنا ہے کہ اپنے خطے سے باہر دشمنوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے تیار کئے جانے والےطاقتور اور تباہ کن صلاحیتوں والے راکٹوں کی بھی نمائش کی گئی ہے۔
دفاعی ماہرین اور عالمی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس آبدوزی لانچنگ بیلسٹک میزائیل کی کافی زیادہ رینج جنوبی کوریا سے جاپان تک کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔ جبکہ کئی دفاعی ماہرین نے اسے خطے میں اسلحہ کی دوڑ میں تیزی لانے کیلئے خطرناک امر قرار دیا ہے
بھارت میں داعش کی موجودگی کے بارے یہہ خبر بھی پڑھیں
آسام اور مغربی بنگال میں چھپے ہوئے داعش کے دہشت گرد بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں