Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

بلوچستان میں انڈین ایجنٹوں کیخلاف پاک فوج کے اپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں پک فوج کی طرف سے حالیہ پے در پے اپریشنوں کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حمایت یافتہ بلوچی دہشت گردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ رہا ہے

بلوچستان میں پک فوج کی طرف سے حالیہ پے در پے اپریشنوں کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حمایت یافتہ بلوچی دہشت گردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ رہا ہے

پاکستان سیکیورٹی فورسز کی طرف سے بلوچستان کے ضلع آواران میں گذشتہ روز لانس نائک اقبال کو شہید کرنے والے دہشت گرد گروہ کیخلاف اپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے آلہ کار ان دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر بروقت اپریشن سے اس علاقے میں سرگرم بھارتی ایجنٹوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ، پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ضلع آواران میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بلوچ باغی تنظیم کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق کل ہونے والے اس آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد  پاکستان آرمی کے لانس نائک اقبال کی شہادت کے ذمہ داران تھے۔

بھارت کی طرف سے دہشت گردوں کی سپورٹ کے حوالے سے یہ بھی پڑھیں

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سی پیک کیخلاف دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق اس انٹی ٹیررسٹ  کارروائی کے دوران خود کار اسلحہ اور کمیونیکیشن سسٹم کے سامان کا ایک بہت بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ضلع آواران کے قریب جٹ بازار میں سرچ آپریشن کیا تھا۔  جس کے بعد آپریشن کے دوران ان دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی طرف سے بلوچ باغی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے۔ جس کے بعد جٹ بازار کے اس پورے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور دیگر انٹی پاکستان عناصر کے حمایت یافتہ بلوچ باغیوں کی دہشت گرد سرگرمیوں سے علاقے کے مقامی آبادی میں خوف ہراس رہا ہے۔ لیکن پاک فوج کی طرف سے تازہ اپریشنوں کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ ان غدار دہشت گردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ رہا ہے۔

 

پاکستان کے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میرا یہ مضمون بھی پڑھیں

پاکستان کے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار حتف اور نصر بھارتی جارحیت کیلئے سڈن ڈیتھ

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...

1 Comment

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

1 Comment

Leave a Reply